5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی، موٹرسائیکلیں، موبائلز، اسلحہ برآمد

  5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی، موٹرسائیکلیں، موبائلز، اسلحہ برآمد

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے شاپ روبری کی وارداتوں میں سرگرم 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ایس ایچ او نواب ٹاون تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل بھی نواب ٹاؤن کے علاقہ میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ملزمان بیکری سے 2لاکھ سے زائد نقدی، 4موبائل فونز اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے تھے گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ آصف عرف آصو اور اسکے دیگر ساتھی محسن، علی حیدر، بسم اللہ اور ندیم شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، 3موٹر سائیکلز، 7موبائلز فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ملزمان کو سیف سٹی کی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -