چوری کے مقدمہ میں ملوث سٹیج اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور

  چوری کے مقدمہ میں ملوث سٹیج اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے چوری کے مقدمہ میں ملوث سٹیج اداکارہ ثمر رانا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اس کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 7اگست کو تھانہ نواں کوٹ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری نے ملزمہ کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کی،ملزمہ ثمر راناکے خلاف تھانہ نواں کوٹ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے جبکہ ملزمہ کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،ساتھی ادکارہ نے اس پرجھوٹا مقدمہ درج کروایاہے،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پرپولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -