موٹرسائیکل فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

موٹرسائیکل فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کے کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اگست تک توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے گزشتہ روز کوونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیاگیا نیب کا موقف ہے کہ ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری پنجاب کے مختلف شہروں سے سٹنگ آپریشن کے دوران ہوئی تھی، گرفتار ملزمان پر مرکزی ملزم کی معاونت سے عوام سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے۔

تمام ملزمان خطیر منافع کے لالچ پر عوام سے رقوم بٹورتے رہے۔

ملزمان کی جانب سے نئے کسٹمرز سے وصول رقوم میں سے ہی رقوم پرانے کسٹمرز کو بطور منافع دی جاتی رہی۔

مزید :

علاقائی -