جسمانی ریمانڈ پر آنیوالا ملزم مبینہ پولیس تشدد کے بعد دم توڑ گیا

جسمانی ریمانڈ پر آنیوالا ملزم مبینہ پولیس تشدد کے بعد دم توڑ گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر+خبرنگار)مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست جسمانی ریمانڈ پر آنے والا ملزم مبینہ طور پولیس تشدد کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس ذرائع کے مطابق مناواں پولیس نے مشتاق نامی شخص کو گرفتار کیا تھا.ملزم کی مبینہ تشدد سے طبیعت خراب ہوگئی. حالت غیر ہونے پر ملزم کو پولیس پی آئی سی ہسپتال لے گئی جہاں دل کو دورہ پڑنے سے ملزم ہلاک ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مشتاق کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی ملزم اقدام قتل کے الزام میں پولیس کی حراست میں تھا ہلاک ہونے شخص کی نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے دوسری جانب آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر خان نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید سے24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -