تحصیل سٹی میں رجسٹر انتقالات کی عدم دستیابی سے شہری پریشان

تحصیل سٹی میں رجسٹر انتقالات کی عدم دستیابی سے شہری پریشان

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ ریونیو کی تحصیل سٹی میں رجسٹرڈ انتقالات کی عدم دستیابی نے عوام الناس کو خوار ہونے پر مجبور کردیا۔صوبائی دارالحکومت میں اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کی مویشی منڈیوں میں لگائی جانے والی اضافی ڈیوٹی نے محکمہ ریونیو کے بنیادی کاموں سے توجہ ہٹا دی۔دفتر قانونگو کے مطابق سات روز سے ڈائریکٹر لینڈ کو بذریعہ اسٹنٹ کمشنر سٹی چھٹی لکھنے کے باوجود رجسٹرڈ انتقالات کی جلد مہیا نہیں کی جارہی۔رجسٹرڈ انتقالات کی عدم دسیتابی کے باعث پٹواری سائیلن سے انتقالات کے اندراج کرنے سے معذرت کرنے لگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -