ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پرعوام کی سہولت کیلئے مزید 2کاؤنٹر قائم

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پرعوام کی سہولت کیلئے مزید 2کاؤنٹر قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر اور اعجاز خلیق رزاقی نے ماجد اسلام کی قیادت میں آنے والے جوہرٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے ایل ڈی اے افسران کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ون ونڈو سیل سے متعلقہ ایس او پیز مزید آسان بنانے کی استدعا کی۔ ایل ڈی اے افسران نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ون ونڈوسیل پر دومزید کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لئے آئندہ بھی تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیرا عظم پاکستان کی طرف سے تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے ون ونڈو سیل پر ای خدمت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے نقشے 30دن میں منظور کئے جارہے ہیں جبکہ لینڈ یوز میں تبدیلی کی اجازت 45دن میں دی جائے گی۔