عیدالاضحی کی آمد آمد: جانوروں کی خریدوفروخت میں کمی، بیو پاری گاہکوں کی راہ تکنے پر مجبور

عیدالاضحی کی آمد آمد: جانوروں کی خریدوفروخت میں کمی، بیو پاری گاہکوں کی راہ ...

  

لاہور(رپورٹ، افضل افتخار)عید کے قریب آنے کے باوجود لاہور کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں نہیں آرہا جس کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی ہے اور جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں یہ صورتحال روزنامہ پاکستان کے سروے کے دوران سامنے آئی۔ بیوپاریوں جنید،زبیر،عامر،جھیلا،ساجد،مامون اور چھینا نے کہا کہ اس بار زیادہ تر لوگ قیمتیں پوچھ کر چلے جاتے ہیں بہت کم لوگ ہی خریداری کررہے ہیں جس وجہ سے بڑی تعداد میں جانور کھڑے ہیں او ر بارش کی وجہ سے بھی بہت زیادہ مشکلات ہوتی ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں ہمیں نقصان ہورہا ہے اور جوں جوں عید قریب آرہی ہے خریداری میں تیزی کے بجائے کمی آرہی ہے اس حوالے سے منڈیوں میں موجود گاہگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گھر کے اخراجات پورے کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اوپر سے جانوروں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ خرید نے کی سکت نہیں، اس حوالے سے حکومت کو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس مہنگائی نے ہمارا عید منانا بھی مشکل کردیا ہے گزشتہ برس جس جانور کی قیمت بیس ہزار روپے تھی اس سال ڈبل قیمت چالیس ہزار میں فروخت ہورہا ہے منڈیوں میں موجود گاہگوں نے کہا کہ یہاں پر صفائی کا بھی انتظام نہیں اور ایس او پیز پر بھی عمل ہوتے نظر نہیں آتا اوپر سے پارکنگ کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے حکومت نے بیوپاریوں کو ریلیف نہیں دیا جس کی وجہ سے وہ مہنگے داموں جانور فروخت کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -