جاز کیش اور اگنائٹ کے درمیان فری لانسرز کو سہولت کی فراہمی کیلئے معاہدہ

جاز کیش اور اگنائٹ کے درمیان فری لانسرز کو سہولت کی فراہمی کیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) پاکستان کے نامور ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم، جاز کیش نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے قومی سطح کے تربیتی پروگرام،Digiskills.pk کے فری لانسرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اگنائٹ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق، سیکریٹری آئی ٹی او ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی، سی ای او جاز کیش ایرون گیلبرٹ کی موجودگی میں سی ای او اگنائٹ سید جنید امام اور موبی لنک مائیکر و فنانس بینک کے صدر غضنفر اعظم نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔یہ شراکت داری Digiskills.pk کے فری لانسرز کو Payoneer اکاؤنٹس سے جاز کیش موبائل اکاؤنٹ میں بر وقت اور بہتر ین ایکسچینج ریٹ پر رقم منتقل کر نے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فری لانسرز اپنا Payoneer اکاؤنٹ بھی جاز کیش ایپ کے ذریعہ رجسٹر کراسکتے ہیں جس سے کمرشل بینک اکاؤنٹ کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن سید امین الحق نے کہا کہ، ”کورونا وائرس اور مجموعی معاشی صورتحال میں یہ شراکت داری اور بھی اہمیت کی حامل ہے جس کی بدولت نوجوان اپنے گھروں میں بیٹھ کراپنی فری لانسنگ سے متعلق سرگرمیاں باآسانی سر انجام دے سکتے ہیں“۔ ”ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ بیرون ملک سے رقوم کی وصولی مشکل عمل ہے اورجاز کیش نے اپنی مہارت کااستعمال کرتے ہوئے Digiskills.pk کے فری لانسرز کو آسانی فراہم کرنے کے ضامن میں یہ سہولت فراہم کر رہا ہے“۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او جاز کیش ایرون گیلبرٹ نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کیا کہ جاز کیش ملک بھر میں فری لانسرز کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔پاکستان میں فری لانسنگ کو فروغ دینے کے اپنے وژن کے عین مطابق، اس پارٹنرشپ کے ذریعے، جاز کیش کا مقصد فری لانس ایکو سسٹم کو مکمل کرنا ہے۔ دونوں اداروں کا مقصد فری لانسنگ کمیونٹی کو درست مہارتوں سے آراستہ کرنا، آگاہی پیدا کرنا اور خواہش مند افراد کو رقوم کی ادائیگیوں کی فراہمی کے عمل کو تیز اور سہل بنانا ہے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سی ای او، اگنا ئٹ سید جنید امام، نے کہا کہ”Digiskills.pkنے نوجوانوں کودس لاکھ ٹریننگ دے کر ا س قا بل بنایا ہے کہ وہ اپنامعاشی اور تعلیمی حدف پورا کر سکیں۔ اپنے اکاونٹ میں رقم وصول کر پانا ہی اصل جیت ہے۔
جس سے نوجوانوں میں آن لائن مہارت حاصل کر نے اور اپنے خاندان اور اپنے ملک کے لئے غیرملکی زرمبادلہ کمانے کا جذبہ پید اہو گا۔

مزید :

کامرس -