لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو انتقال اور فردوں کی مد میں 17ارب 62کروڑ آمدن

  لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو انتقال اور فردوں کی مد میں 17ارب 62کروڑ آمدن

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بورڈ کے دسویں اجلاس کی صدارت چیئر مین پی ایل آر اے سردار احمد علی خان دریشک نے کی۔ معظم اقبال سپرا ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو اتھارٹی کی کارکردگی بارے بریفنگ میں بتا یا کہ مالی سال 2019-2020ء میں پنجاب بھر کے 152 اراضی ریکارڈ سنٹر سے 834125انتقال تصدیق کئے گئے۔ تصدیق شدہ انتقالات اور سرکاری ٹیکس کی ادائیگی کی بدولت حکومتی خزانہ میں 16 ارب55 کروڑ سے زائد رقم جمع کی گئی اس طرح 2112919 فردوں کے اجراء سے سرکاری خزانہ میں ایک ارب سات کروڑ سے زائد آمدن ریکارڈ کی گئی ۔ سال بھر میں وزیر اعظم شکایات پورٹل پر 485جبکہ پی ایل آر اے مرکزی شکایات سسٹم پر 3863 موصول شدہ شکایات کو حل کیا گیا۔ موصول ہونے والی تمام شکایات کا یہ تناسب گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -