ڈاؤلینس کاانڈس ہسپتال کے لیے مزید آلات کا عطیہ

      ڈاؤلینس کاانڈس ہسپتال کے لیے مزید آلات کا عطیہ

  

کراچی(پ ر) کووِڈ 19-(COVID-19)کی وبا کے دوران واقعات کی تعداد کے پیش نظر، سندھ میں طبی آلات سے لیس انتہائی انحصاروالے (high dependency medically equipped) یونٹوں کی کمی محسوس کی گئی۔پورے پاکستان میں، بڑے اسپتالوں کو آلات کی مفت فراہمی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈاؤلینس نے اپنے اعلیٰ معیار کے اپلائنسز کا ایک اور بیچ انڈس ہسپتال کو عطیہ کے طور پر دیا ہے جنھوں نے HDUs کے قیام کے لیے کراچی ریلیف ٹرسٹ (KRT) کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ عطیہ کیے گئے اپلائنسز میں ریفریجریٹرز، اِسپلٹ ایئر کنڈیشنرز اور واٹر ڈسپنسرز وغیرہ شامل ہیں جوپیرا میڈیکل اسٹاف کو کووِڈ19- کے خلاف جدوجہد میں بہتر مدد فراہم کریں گے۔اِن اپلائنسز کے علاوہ، ڈاؤلینس نے، پورے پاکستان میں،مختلف اسپتالوں کے لیے انکیوبیشن چیمبرز بھی بطور عطیہ تیار کیے ہیں تاکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کر وائرس سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اِن اپلائنسز سے انڈس ہسپتال اور کراچی ریلیف ٹرسٹ کو وائرس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد ملے گی۔ ایسے شدید حالات میں پاکستان کے کمزور ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو، وسائل رکھنے والے کاروباری اداروں سے،تمام ممکنہ اعانت کی ضرورت ہے تاکہ کووِڈ19-کے خلاف زیادہ مؤثرجدوجہد کی جاسکے۔

لہذا، ڈاؤلینس، پاکستان میں قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے فراخدلی سے عطیہ دینے کے لیے پختہ عہد رکھتا ہے۔ اِس قابل قدر اعانت کی فراہمی پر ڈاؤلینس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انڈس ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا:”ایسے وقت میں جب کراچی ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے انڈس ہسپتال نے پورٹیبل اور ماڈیولر HDUs کے ساتھ48 بستروں پر مشتمل سہولت قائم کی ہے، ڈاؤلینس ہماری زبردست مدد کر رہا ہے۔ اِن ماڈیولر یونٹوں کو ایسے مریضوں کے لیے اعلی ٰمعیار کی طبی دیکھ بھال یقینی بنانے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے جن کی جان بچانے کے لیے زیادہ اورغیر معمولی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔“ ڈاؤلینس کے ڈائریکٹرسیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا:”کووِڈ19-ایک ایساچیلنج ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے ایک ممتاز برانڈ کی حیثیت ہم، عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور انڈس ہسپتال جیسے صحت کے اداروں کو وسائل مہیا کریں جو آبادی کے انتہائی مستحق اور غیر محفوظ طبقوں کو اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔ہم عوام کو بھی اپنے ساتھ شامل کر رہے ہیں تاکہ تمام سطحوں پر آگاہی پیدا کر سکیں اور یہ بات یقینی بنا سکیں کہ لوگ اِس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں۔“ صارفین کو اولیت دینے والے برانڈ کی حیثیت سے،ڈاؤلینس کو 4 دہائیاں گزر چکی ہیں اور یہ اب یورپ میں ہوم اپلائنسز بنانے والے تیسرے بڑے ادارے، آرشلک ترکی کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ ڈاؤلینس، اچھی ساکھ رکھنے والے اِداروں اور اقدامات کے لیے اپنی اعانت جاری رکھے گا۔یہ بات دیگر کاروباری اداروں کے لیے بھی ترغیب کا باعث ہے کہ وہ بھی عوامی صحت اور تحفظ کے لیے انفرااسٹرکچر کے قیام اور شہریوں کے لیے عمدہ طرز زندگی یقینی بنانے کے لیے فراخدلی سے حصہ لیں۔ ڈاؤلینس کے پاس سماجی ترقی کی واضح پالیسی موجود ہے جس میں ہیلتھ کیئر، تعلیم، آگاہی اور بڑے پیمانے پر ماحول کا تحفظ شامل ہے۔

مزید :

کامرس -