حکومت کو امداد باہمی کے تحت زراعت کو ترقی دینی چاہئیے،خالدوسیم

حکومت کو امداد باہمی کے تحت زراعت کو ترقی دینی چاہئیے،خالدوسیم

  

لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے صدر محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ جدید دنیا کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت کو زراعت کی ترقی کیلئے امداد باہمی کے ملک گیر نظام سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے زراعت کی ترقی مربوط بنیادوں پر ہوگی اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا وہ گزشتہ روز ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں پورے ملک سے کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں منظور حسین میرانی، محمد انور بھٹی، گوہر علی خاں، مرزا جہانگیر محمود بیگ، احمد ضیاء الدین، وقار احمد خان اور ظہیر قریشی شامل تھے۔ محمد خالد وسیم نے کہا کہ امداد باہمی کا نظام یورپ اور ایشیاء میں اپنی افادیت منوا چکا ہے اور پاکستان میں اسے نظر انداز کیا جارہا ہے اس نظام کے تحت چلنے والے اداروں کو ترقی کے دھارے میں شامل کر کے زراعت میں خود کفالت حاصل کر کے برآمدی مارکیٹ سے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے اور نوجوانوں کو گاؤں کی سطح پر روزگار مہیا کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -