ہربنس پورہ میں 10کروڑ مالیتی 6کنال سرکاری اراضی واگزار

  ہربنس پورہ میں 10کروڑ مالیتی 6کنال سرکاری اراضی واگزار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہربنس پورہ میں 10کروڑ روپے کی 6 کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی گئی،ہربنس پورہ کے علاقہ نذیر پارک میں پانچ جبکہ مدینہ ٹاؤن میں ایک کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروائی گئی، آپریشن اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معلوف اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کاشف جلیل کی سپر وائزری میں کیا گیا آپریشن میں محکمہ ریونیو، پولیس اور اینٹی کرپشن کے سٹاف نے بھی حصہ لیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمر سہیل کیفی نے ناجائز قابضین کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیدیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -