ایجوکیشن یونیورسٹی میں ایڈوانسز ان میٹریل کے موضو ع پر کانفرنس

  ایجوکیشن یونیورسٹی میں ایڈوانسز ان میٹریل کے موضو ع پر کانفرنس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیراہتمام ”ایڈوانسز اِن میٹریل“ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس میں امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، چین اور ملائیشیا سمیت9 ممالک سے ممتاز سائنسدان آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران 35 سے زائد مقالہ جات پڑھے جائیں گے۔کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے کہا کہ ہمارا یہ یقین ہے کہ علم اور تحقیق کا سفر کسی حال میں رکنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے نہ صرف محققین اور شرکاء کو باہم تبادلہ خیالات کا موقع ملے گا بلکہ میٹرئل سائنسز کے میدان میں ہونے والی جدید تحقیق کو ایک نئی سمت ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -