الائیٹ پاکستان ذاہا حدید کا تیار کردہ ماڈل سکول اسلام آباد میں قائم کرے گا

الائیٹ پاکستان ذاہا حدید کا تیار کردہ ماڈل سکول اسلام آباد میں قائم کرے گا

  

لاہو(پ ر)الائیٹ پاکستان معاشرے کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کی مفت اور معیاری رکھنے والے بچوں کی مفت اور معیاری تعلیم کے لیے دنیا کی عظیم ترین آرکیٹیکٹ محترمہ ذاہا حدید کا ڈیزائن کردہ جدید ترین سمارٹ سکول اسلام آباد میں قائم کر رہا ہے۔ یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جانے والا سمارٹ سکول اسٹرکچر الائیٹ پاکستان کو قطر کی تنظیم ”ایجوکیشن ابووّ آل“ نے بطور تحفہ عطا کیا ہے جو پاکستان میں دس لاکھ بچوں کے سکول میں داخلے اور تعلیم کے منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ الائیٹ پاکستان کے کنٹر ی ہیڈ ڈاکٹر طارق حبیب چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ سکول پاکستان میں سکولوں کے ڈھانچے میں انقلاب برپا کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکول کی تعمیر کے لیے فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز نے اسلام آباد کیپٹل سمارٹ سٹی میں زمین مختص کی ہے۔

جہاں کمیونٹی سینٹر مختلف فنون میں تربیت فراہم کرنے کا مرکز اور کھیل کا میدان بھی شامل ہو گا۔ ڈاکٹر طارق حبیب چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ماڈل سکول معاشرے کے محروم طبقات کے بچوں کو معایری تعلیم فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک، پرائیویٹ اور خیرات کرنے والے اداروں کو باہم ملکر سطح غربت سے نیچے رہنے والے لوگوں کا میعار زندگی بہتر کرنے کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -