عید قریب آنے کے باوجودبازار ویرانی کا شکار ہیں،رمیض شاہد
لاہور (سٹی رپورٹر) کیمرہ مارکیٹ کے سیکرٹری اطلاعات رمیض شاہد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی میں چنددن رہنے کے باوجود مارکیٹیں اور بازار گاہکوں سے محروم ہیں۔ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے بیٹھے تاجروں کو بھی شدید متاثر کر رکھا ہے۔ حکومت معاشی توازن برقرار رکھنے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں توازن لے کر آئے۔۔
مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت سخت ترین اقدامات کرے۔