جامعہ پنجاب کا صرفٹیوشن چارجز وصول کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے،ارسلان طارق

  جامعہ پنجاب کا صرفٹیوشن چارجز وصول کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے،ارسلان طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب میاں ارسلان طارق نے کہا ہے کہ جمعیت کے انتظامیہ سے فیس کے معاملے پر مسلسل رابطہ کی کاوش کے نتیجہ میں گزشتہ سمسٹر کی صرف ٹیوشن فیس چارج کی جائے گی باقی تمام تر چارجز معاف کر دیئے گئے ہیں۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے دوران گزرنے والے سمسٹر کیلئے ٹیوشن فیس کے علاوہ باقی تمام چارجز معاف کرنے کے جمعیت کا پرزور مطالبہ قبول کرنے کے یونیورسٹی فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز اور آن لائن پیپرز میں بھی طلبہ کو مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے۔