تاجر تنظیمیں عید قربان کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کیلئے تیار

    تاجر تنظیمیں عید قربان کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کیلئے تیار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صو با ئی دا رالحکو مت کی تا جر تنظیمیں حکو مت کی تاجر دشمن پا لیسیوں کیخلا ف عید کے بعد دما دم مست قلند ر کر نے کے لئے تیا ر ذرائع کے مطا بق عید کے فوری بعد مشا ورتی اجلا س کے بعدیہ تا جر تنظیمیں اپنے حقوق کے لئے حکو مت مخالف لا نگ مارچ کریں گی ان تا جر تنظیمو ں میں آل پا کستان انجمن تا جرا ن نعیم میر گروپ،اشرف بھٹی گروپ، قومی تا جر اتحا د، ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن، فرنیچر ایسو سی ایشن، ایو نٹ مینجمنٹ ایسو سی ایشن، آل پا کستان پرا ئیو یٹ سکو لز فیڈریشن شا مل ہیں۔تفصیلات کے مطا بق ان تا جر تنظیمو ں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہر پالیسی میں تاجر دشمنی نظر آتی ہے۔ انہوں دوسرے تاجر دھڑوں سے اپیل کی حکومت کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہاکہ عید خریداری کا رش جب پہلے ہی بڑھ جائے گا تو دکانیں بند کروانا بے مقصد ہوجائے گا۔حکومت تاجروں اور عوام کے ساتھ دو نمبر یاں بند کر ے، حکومتی تجاویز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خود ہی روزگار کی دشمن بن جائے تو باقی کیا رہ جاتا ہے، نعیم میر نے سوال کیا کہ کیا حکومت کاروبار بند کروا کے پولیس اور انتظامیہ کی دیہاڑیاں لگوانا چاہتی ہے؟ انہوں نے حکومت کو آفر کی کہ حکومت بتائے عید پرکاروبار کرنے کے لئے کتنا بھتہ دینا ہوگا،ہم پہنچا دیتے ہیں، نعیم میر کے مطابق تاریخ کی بدترین اور بدعنوان ترین حکومت سے پالا پڑا ھے۔ نعیم میر نے کہا کہ عید کے فوری بعد ملک گیر تاجر کنونشن بلایا جائے گا تاکہ وسیع تر مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -