تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،احمد عزیز

  تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،احمد ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کو درخواستیں دینے کے لئے بار بار ون ونڈو سیل پر آنے کی زحمت نہ دی جائے۔ ہر درخواست گزار کو کمپیوٹر نمبر دیا جائے۔

اور تمام کارروائی اسی نمبر کے تحت مکمل کی جائے۔درخواستوں پر کاروائی کی اپ ڈیٹس اسی ٹریکنگ نمبر کے ذریعے مہیا کی جائیں۔شہری اپنی درخواستوں کا جواب وصول کرنے والے اپوائنٹمنٹ حاصل کیے بغیر ہی ون ونڈو سیل آ سکیں گے۔واجبات کی ادائیگی کے لیے چالان وصول کرنے کے لئے بھی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اعجاز خلیق رزاقی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز عبدالباسط قمر اور ڈائریکٹر ون ونڈو محمود اسلم نے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے مختلف کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے عملے کا باری باری ڈیوٹی ڈیوٹی اور گھر سے کام کرنے کا سلسلہ ختم کر دیااور شہریوں کی درخواستوں اور جلد کارروائی کے لیے ایل ڈی اے کے سارے عملے کو باقاعدگی سے دفتر آنے کی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -