فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ، آج حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت کا بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ، آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جمعرات کے روز خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آج جمعہ کے روز ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہا ہوں حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے۔
فروغ نسیم