چینی کمیشن کیخلاف شوگر ملز مالکان کی اپیل پراٹارنی جنر ل کے دلائل مکمل

    چینی کمیشن کیخلاف شوگر ملز مالکان کی اپیل پراٹارنی جنر ل کے دلائل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے چینی انکوائری کمیشن کے خلاف شوگر ملز مالکان کی اپیل پراٹارنی جنرل آف پاکستان کے دلائل مکمل ہونے پرشوگرملز وکیل نے جواب الجواب دلائل شروع کردئیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران دلائل جاری رکھتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاویدخان نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے سو ال اٹھایا تھا کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کابینہ ڈویڑن کے بجائے داخلہ نے کیوں کی، انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے آنے کو بے ضابطگی کے زمرے میں دیکھا جا سکتا ہے، میری ذاتی رائے میں یہ کوئی بے ضابطگی بھی نہیں تھی،عدالتی فیصلے موجود ہیں جہاں کہا گیا کہ کسی کام کی روح محض تکنیکی بے ضابطگی سے متاثر نہیں ہوتی،انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف آگاہی کے لئے تھا کہ چینی اسکینڈل کی تحقیقات ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری ہونے یا چھپنے میں اگر کوئی کوتاہی رہی ہو تو اس کا اثر کمیشن پر نہیں پڑے گا،عدالت نے کہاکہ کیا یہ بات درست ہے کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کانوٹیفکیشن گزٹ میں نہیں بھیجا گیا؟عدالتی استفسار پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی بجائے کابینہ ڈویڑن کو جاری کرنا چاہیے تھا، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونا بے ضابطگی ہے،عدالت نوٹیفکیشن بے ضابطگی کی بنیاد پر ہونے کو معاف کر سکتی ہے،یہ کوئی غیرقانونی فیصلہ نہیں تھا جس کو کالعدم قرار دینے کی ضرورت ہو، اٹارنی جنرل نے کہاکہ انکوئری کمیشن سے کسی شوگر مل کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوئے،انکوائری کمیشن نے شوگر ملز کے نمائندوں کو بلا کر رائے لی تھی، یہ اعتراض درست نہیں کہ انکوائری کمیشن کی کارروائی متعصبانہ تھی،چینی انکوائری رپورٹ میں ہر پہلو کی مکمل وضاحت موجود ہے،کمیشن رپورٹ میں حقائق سامنے آئے ہیں جنہیں واپس نہیں لیا جا سکتا، اٹارنی جنرل نے استدعاکی کہ شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کی جائے، اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرشوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان کے جواب الجواب دلائل شروع کردیئے اور کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں پبلش کرنے سے متعلق عدالتی فیصلوں کے حوالے دئیے،عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کردی۔مخدوم علی خان کے جواب الجواب دلائل آج بھی جاری رہیں گے۔
جواب الجواب

مزید :

صفحہ اول -