آیا صوفیہ مسجد میں 86برس بعد آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی
انقرہ(این این آئی)استنبول کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں آج 86برس بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس میں صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلی شخصیات شرکت کریں گی میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ایوانِ صدر نے آفیشل ویڈیو جاری کی ہے جس میں دنیا کے مختلف مسلم ممالک کے فنکاروں نے اپنی اپنی زبان میں تاریخی مسجد پر تعریفی اشعار پڑھے ہیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹویٹر پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اے آیا صوفیہ،ہوائیں لہراتی رہیں گنبد پر آزادی سے، تم ازل سے ہو ہماری اور ہم ہیں تمہارے۔ ویڈیو میں بوسنیا، البانیا، آزربائیجان، کرد، سواحلی، عربی، بنگالی اور ترکی زبان میں گلوکاروں نے مسجد کے لیے تعریفی اشعار پڑھے۔
آیا صوفیہ مسجد