شہبازشریف کے داماد علی عمران نے ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ کردیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اورصحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن میں مقدمہ کردیا۔علی عمران نے مقدمے میں ڈیلی میل کی جانب سے عائد کرپشن کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا اورڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے۔علی عمران کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقام تھا، حبس بیجا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کرکے میرے خلاف بیانات لیے گئے جبکہ ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی فنڈنگ سے کبھی میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔علی عمران نے اخبار پر 5 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے اور معافی مانگنے کا دعوٰی کیا ہے۔
علی عمران