نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

  نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور اپنے لائسنس کی شرائط پر عملدرآمد میں مسلسل ناکام رہا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ کے الیکڑک کے خلاف لوڈشیڈنگ پر کاروائی شروع کی جائے۔ ادارے کا لائسنس معطل اور منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کے الیکڑک نے جواب جمع نہ کرایا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا

مزید :

صفحہ اول -