پتنگ بازی پر قیداور جرمانہ بڑھا نے کے لیے مسودہ تیار

  پتنگ بازی پر قیداور جرمانہ بڑھا نے کے لیے مسودہ تیار

  

لاہور (لیا قت کھرل)پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ جیسے خونی کھیل کی روک تھام کے لئے قانون سازی کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے اور پتنگ بازی پر قید 6ماہ سے بڑھا کر 5سال جبکہ جرمانہ 5لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ کرنے کے لیے مسودہ تیارکر لیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی مکمل روک تھام کے لیے نئے سرے سے قانون سازی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کائٹ فلائنگ کے اقدام کو باقاعدہ جرم قراردیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس کی جانب سے کا ئٹ فلائنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری کی جانچ پڑتال کے بعد باقائدہ مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ کی مکمل روک تھام کے لیے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2001میں ترمیم کر کے نئے سرے سے قانون سازی کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

مسودہ تیار

مزید :

صفحہ اول -