اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کا آن لائن شرکت کا فیصلہ

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کا آن لائن شرکت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن) دنیا کے متعدد عالمی رہنماؤں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے جمع نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے بیان بھیجیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کے سبب اس سا ل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنما نیویارک میں جمع نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 193 رکن پر مبنی جنرل اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام رہنما ویڈیو کے ذریعے اپنا بیان بھیجیں گے۔ فیصلے کے مطابق تمام حکمران پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام بھیج سکتے ہیں جو اجلاس کے دوران نیویارک میں موجود تمام ملکوں کے مندوبین کی جانب سے تعارف کے بعد پیش کیا جائیگا۔ اس مرتبہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیگر رہنماؤں کیساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کی شرکت متوقع تھی۔
آن لائن شرکت

مزید :

صفحہ اول -