ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 1 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ مدد دینگے، برطانوی ہائی کمشنر

    ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 1 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ مدد دینگے، برطانوی ہائی کمشنر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)برطانیہ نے افریقہ اور ایشیاء میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے 1 کروڑ 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ نئی امداد جاری کردی۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی امداد کیڑے مار ادویہ کے چھڑکاؤ، نگرانی اور جائزے کی کاروائیوں کے اضافے میں مددگار ہوگی۔برطانوی سیکرٹری برائے بین الاقوامی ترقی نے تمام ممالک کو ٹڈی دل کے بحران سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برطانوی امداد افریقہ اور ایشیاء میں رواں سال ٹڈیوں کے تباہ کن حملوں سے نمٹنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے اس سے قبل جاری کردہ دس لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی امداد سے پاکستان کو فائدہ پہنچا ہے۔ پاکستان کے لیے مختص کیے جانے والے پچاس میں سے 30 اسپرے آلات پہلے ہی ملک میں پہنچ چکے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -