پارا چنار میں زور دار دھماکہ، 20افراد زخمی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

  پارا چنار میں زور دار دھماکہ، 20افراد زخمی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے ...

  

پارا چنار (مانیٹرنگ ڈیسک) پاراچنار میں دھماکاسے 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار طوری بازار میں لوگ معمول کی خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک زورداردھماکا ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچانے کا عمل شروع کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکے کی نوعیت کیا تھی، اس بارے میں ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -