طلبہ کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں،پروفیسر اصغر زیدی

طلبہ کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں،پروفیسر اصغر زیدی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ طلباء کیلئے کھیلو ں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں، اس سال کھیلوں کی بنیاد پر داخلو ں میں میرٹ کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ طا لبات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ا کیا۔ جی سی یو کے چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر عماد اوردیگر سپورٹس کلبوں کے صدورنے اجلاس میں شرکت کی۔

اس مو قع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ما ضی میں گورنمنٹ کالج لاہور کا سپورٹس میرٹ ہمیشہ تعلیمی میرٹ سے زیادہ رہاہے لہذا یونیورسٹی کے سپورٹس بورڈ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس روایت کو دوبارہ زندہ کرے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہر کھیل کے لئے مقررہ تعداد میں نشستیں ہوں گی اور کوٹہ سے زیا دہ داخلہ نہیں دیا جا ئے گا۔ سپورٹس بورڈ نے اولڈ راوئین اور مخیر حضرات کے تعاون سے موجودہ اور نئے کیمپس میں کھیلوں کی نئی سہولیات کی تعمیر پر غور کیااور یونیورسٹی جم کی اپ گریڈیشن اور سوئمنگ پول کی تعمیر سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -