کراچی،سی ویو کا نقشہ تبدیل کرنے کی تیاریاں،غیر ملکی ساحلوں کے طرز پر تزین و آرائش کا فیصلہ

  کراچی،سی ویو کا نقشہ تبدیل کرنے کی تیاریاں،غیر ملکی ساحلوں کے طرز پر تزین و ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ساحل کا نقشہ تبدیل ہونے والا ہے، غیر ملکی ساحلوں کے طرز پر سی ویو کی تزین و آرائش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس منفرد منصوبے میں ساحل پر گھاس لگانے کا کام شروع بھی کردیا گیا ہے۔ سی ویو کو بھی گزشتہ چند ماہ سے کورونا کی وبا کے باعث اسے انتظامیہ نے بند کررکھا ہے۔لیکن اسی دوران ساحل کو بہتر کرنے اور بین الاقوامی طرز کا بنانے کے منصوبے پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کام شروع کررکھا ہے جس میں سب سے پہلے تیرہ ایکڑ سے زائد رقبے پر ہریالی کے لئے گھاس لگائی جارہی ہے۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق دو حصوں میں سی ویو پر کام کیا جائے گا۔ پہلا حصہ نشانِ پاکستان سے چَنکی مَنکی تک اور دوسرا چنکی منکی سے ولیج ہوٹل تک ہوگا اور یہ تمام ساحلی پٹی 90 ایکٹر پر محیط ہے جس میں سے 13 ایکڑ ہرا بھرا علاقہ ہوگا۔

سی ویو

مزید :

صفحہ اول -