سائنس سے نا بلد شخص خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے: مفتی منیب، سائنس کا دین سے کوئی تعلق نہیں غلط نظریہ: فواد چودھری

  سائنس سے نا بلد شخص خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے: مفتی منیب، سائنس کا دین ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) چاند کے معاملے پر وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی میں بدستور اختلاف برقرار ہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ٹویٹ پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سا ئنس کا امام سمجھتا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے، فواد صاحب یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائیگی اسلئے نسبتاََ بڑا نظر آئے گا۔خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لو جی فواد چودھری کا ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر تک چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔

مفتی منیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں یہ بات نہیں مان سکتا سائنس و ٹیکنالوجی کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ علماء کرام سے کہا ہے کسی وقت بیٹھ کر معاملے کو سمجھیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں رویت ہلال کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا مفتی منیب الرحمان غصے میں ہوں یا نہیں، ہمارے بزرگ ہیں۔سوشل میڈیا کی بندش کے معاملے پر بات کرتے ہو ئے فواد چودھری کا کہنا تھا ہر چیز کو بند کرکے دنیا تو نہیں چل سکتی۔ جب میں نے ریگولیشن کی بات کی تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر نفر ت انگیز تقاریر ہوتی ہیں اور ہمارے ادارے منہ دیکھتے رہتے ہیں۔ ہم نے اداروں کو بہتر کرنا ہے۔ چھ وزیروں کیخلاف فتویٰ آیا لیکن سائبر کرا ئم ونگ ایکشن نہیں لے سکا۔انکا کہنا تھا ہمیں سپریم کورٹ کا بڑا احترام ہے لیکن اسکی آبزرویشن کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ یوٹیوب، فیس بک اور گوگل ایک نئی دنیا ہے۔ اگر ان کو ختم کر دیں گے تو لو گو ں کا بڑا نقصان ہوگا۔ ہمیں بچوں کو جنسی ہراساں کرنے اور نفرت انگیز تقا ریر کو ختم کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں ہمیں ایف آئی اے کو مضبوط بنانا ہوگا۔ جوڈیشل، پولیس اور الیکشن اصلا حات پر ہمیں زور لگانا چاہیے۔ الیکشن کمیشن تگڑا ہونا چاہیے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ ہمیں بھی امریکہ کی طرح ایک ادارہ بنانا چاہیے۔

فواد چوہدری

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 1.88روپے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 88 پیسے فی یو نٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ہوئی۔چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ دسمبر میں بجلی پیداوار میں فرنس آئل کا زیادہ کیوں استعمال کیا گیا، دسمبر میں 4 ارب 90کروڑ کا فرنس آئل استعمال کیا گیا۔حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس دسمبر میں گیس کی قلت تھی۔چیئرمین نیپرا نے کہا صارفین کی بجلی کے بل دے دے کر چیخیں نکل گئی ہیں اور یہ ایک ماہ میں پانچ ارب کا فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا۔نیپرا نے دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی۔نیپرا کے مطابق دسمبر میں صارفین پر 13 ارب 80کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -