اپوزیشن فیٹف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے، ہمارے پاس چوائس نہیں، شبلی فراز

اپوزیشن فیٹف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے، ہمارے پاس چوائس نہیں، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے علاوہ ہمارے پاس چوائس نہیں ہے۔ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل کو نیب ترامیم سے نہ جوڑے۔ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔شبلی فراز کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر ا?ج جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قانون سازی کو نیب سے جوڑ رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر سودے بازی بڑی بدقسمتی ہے۔ اس قانون کے نام پر اپوزیشن کا رعایت مانگنا درست نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیب اور ایف اے ٹی ایف کو الگ الگ دیکھا جائے۔ ہم ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 14 پوائنٹس پر عمل کر چکے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کاشکار ہے،بھارت تمام تر ریاستی جبر و استبداد سے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔ وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ریڈیو پاکستان میں کشمیر سے متعلق مشاعرے سے خطاب اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 5اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نظریے کو مقبوضہ کشمیر میں زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی بھارت تمام تر ریاستی جبر و استبداد سے تحریک آزادی کو ختم کر سکتا ہے۔
وزیر اطلاعات



شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -