پنجاب حکومت نے وزرا ء اور حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں منصوبوں کی نئی سفارشات منظور کر لیں

  پنجاب حکومت نے وزرا ء اور حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں منصوبوں کی نئی ...

  

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے وزرا ء اور حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں منصوبوں کی نئی سفارشات منظور کر لیں۔نئی حکمت ملی کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں اسپورٹس کی اسکیم کی شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق رواں سال کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں پلے گراونڈ کی تعمیر بھی ہو سکے گی۔صوبائی وزرا ء اور حکومتی ایم پی اے کے حلقوں میں اسٹیڈیم بھی بنائے جائیں گے۔اس سے قبل یہ اسکیمیں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل نہیں تھیں۔

نئی سفارشات

مزید :

صفحہ اول -