عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید سے قبل سبز یا ں مزید مہنگی ہو گئیں، 14 سبزیاں 2 سے 11 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئیں۔تفصیل کے مطابق پیاز 60، ٹماٹر 110، لہسن 280 روپے کلو فروخت، ادرک 480، سبز مرچ 120، لیموں 120 روپے کلو میں سیل ہو رہا ہے۔سیب گاچہ 160، خوبانی 220، انگور 350، آلو بخارا 250 روپے کلو بیچا جانے لگا۔ سبزیو ں کی قیمتوں میں روزبروز اضا فہ معمو ل بننے لگا اور دوسری جانب اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے سے شہری پریشا ن ہیں لیکن ضلعی انتظا میہ قیمتو ں میں قا بو پا نے پر بری طرح نکا م نظر آتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -