کلبھوشن کا این آراو مراد سعید کی چیخوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتا،حسن مرتضیٰ

کلبھوشن کا این آراو مراد سعید کی چیخوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتا،حسن مرتضیٰ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضی نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید عمران خان حکومت کا اصل چہرا ہے۔چیخو، جھوٹ بولو، شور مچاؤ اور بھاگ جاؤ، یہ ہے نیازی راج، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن پر سوال اٹھائے یہ چیخنا شروع ہو گئے، چیئرمن بلاول نے احسان اللہ احسان کو فرار کرانے پر سوال اٹھایا یہ بھاگ گئے، یہ بنی گالہ نہیں جہاں مراد سعید کی کی چیخوں کا اثر ہو، عمران خان آپ کلبھوشن کے این آر او کو مراد سعید کی چیخوں کے پیچھے نہیں چھپا سکتے۔

،انہوں نے کہا اب ان کو ایک ایک ڈاکے اور ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا،چینی، آٹے، بجلی، پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا جواب دینا ہوگا ،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -