پروفیسر ڈاکٹر عمران سروسز ہسپتال شعبہ میڈیسن کے ڈین مقرر

پروفیسر ڈاکٹر عمران سروسز ہسپتال شعبہ میڈیسن کے ڈین مقرر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سروسز ہسپتال کے شعبہ میڈیکل یونٹ ٹو کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران کو سروسز ہسپتال اینڈ سمز کے شعبہ میڈیسن کا سربراہ (ڈین) مقرر کر دیا گیاہے جس کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سروسز ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران نے باقاعدہ ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران نے کہا کہ سروسز ہسپتال اینڈ سمز کے شعبہ میڈسن کا ڈین مقرر کرنے پر سروسز ہسپتال اینڈ سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سروسز ہسپتال اینڈ سمز کے شعبہ میڈسن کے تمام یونٹس میں مریضوں کے علاج معالجہ اور میڈیسن کے حوالے سے مزید بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -