کورونا وباء، پاکستان میں مزید 57اموات، 1197نئے مریض رپورٹ، بھار ت میں صورتحال بدترین متاثرین 12لاکھ سے بڑھ گئے

      کورونا وباء، پاکستان میں مزید 57اموات، 1197نئے مریض رپورٹ، بھار ت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5756 ہوگئی جبکہ 1197 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 270012 تک جاپہنچی۔اب تک پنجاب میں 2100، سندھ میں 2096 اور خیبر پختونخوا میں 1169 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 1197 کیسز اور 54 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 670 کیسز اور 36 اموات، پنجاب سے 313 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 145 کیسز اور 11 اموات، اسلام آباد 21 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 18 کیسز اور آزاد کشمیر سے 24 کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ بلوچستان سے 6 کیسز سامنے آئے۔پنجاب سے کورونا کے 313کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 91129 اور ہلاکتیں 2100 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 66802 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 21 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14722 اور ہلاکتیں 161ہو گئی۔اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 12023 ہوگئی۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 18کیسز سامنے آئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1896 ہوگئی جبکہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 1498 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 24 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموا ت کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1328 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں جمعرات کو کورونا کے باعث مزید 36 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 670 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 115883 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 99402 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے صرف 6 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11523 ہوگئی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9818 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس کے باعث مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1169 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 145 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32898 تک جا پہنچی۔اب تک صوبے میں 26607 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔دوسری طرف بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بدترین صورتِحال ہے جہاں اس سے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی مرتبہ یومیہ45 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیس ریکارڈ ہو رہے ہیں۔بھا ر ت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کیساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ملک بھر میں کورونا سے 29 ہزار 890 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 684 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے بھارت میں 4 لاکھ25 ہزار 528 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 944 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 84 ہزار 266 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وبا

مزید :

صفحہ اول -