عید اور محرم پر احتیاط نہ کی تو کئی ماہ تک اثرات برداشت کرنا پڑینگے: اسد عمر

عید اور محرم پر احتیاط نہ کی تو کئی ماہ تک اثرات برداشت کرنا پڑینگے: اسد عمر

  

کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے اہم ہیں،اگر عید الا ضحی اور محرم کے دوران احتیاط نہ کی گئی تو اسکے اثرات کئی ماہ تک برداشت کرنے ہونگے،کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے قومی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں، عید الاضحی اور محرم کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز عوام کوضابطہ اخلاق اور ایس او پیز سے آگاہ کریں،ہمیں آئندہ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کی میزبانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں عید الاضحی پر مویشی منڈیوں اور نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت بلوچستا ن اور سول انتظامیہ کی صحت عامہ اور لوگوں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر عملدآمد کو سراہا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر کر عید الاضحی، محرم الحرام،مویشی منڈیوں کے حوالے سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ دو ہفتے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں،اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو اسے منفی اثرات آنے والے مہینوں میں برداشت کرنے پڑیں گے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -