نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کا زیادہ ثواب ہے،طاہر محمود اشرفی

نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کا زیادہ ثواب ہے،طاہر محمود اشرفی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملک بھر کے علماء و مشائخ نے عوام الناس سے واجب قربانی ادا کرنے اور نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی ایک عبادت ہے اور صاحب نصاب کو ایک قربانی ادا کرنی ہے اور نفلی قربانی کی رقم اگر وہ مستحقین میں تقسیم کر دے تو اللہ کریم سے زیادہ اجر پانے والا ہو گا۔ علماء و مشائخ نے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس سے احتیاط کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معتبر اداروں سے آن لائن جانور خریدیں۔ متحدہ علماء بورڈ کے دفتر میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا ضیاء الحق نقشبندی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، علامہ حافظ کاظم رضا، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا زبیر عابد، مولانا ظفر اللہ شفیق، مفتی حفیظ الرحمن، مفتی فلک شیر، مولانا محمد خان لغاری، پیر قطب الدین فریدی، مولانا اسلم صدیقی، مولانا شمس الحق، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا یاسر علوی، مولانا عمار بلوچ، مولانا عثمان بیگ فاروقی اور دیگر نے کہا کہ عید الاضحی اہل اسلام کی عقیدت اور احترام کے ایام ہیں اور کرونا کی وباء کی وجہ سے احتیاط لازم ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -