یوٹیوب پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،سیاسی خواتین

یوٹیوب پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،سیاسی خواتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) مختلف سیاسی خواتین نے سپریم کورٹ کی جانب سے یوٹیوب پر پابندی لگانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فساد کی جڑ یہ بھی ہے ایسی یوٹیوب کا کیا کرنا ہے جو ہمارے ملک میں غلط انفارمیشن پھیلائے۔ سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ مغرب ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے میں اس پابندی سے بہت خوش ہوں۔ پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کچھ نہیں کر رہا تھا۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ ملک اور قوم کے مفاد میں بہتر فیصلہ کیا اس پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگنی چاہیے۔