قومی ہیروز،ملکی سالمیت کیخلاف مواد پر مبنی 31پبلشرز کی کتب پرپابندی

      قومی ہیروز،ملکی سالمیت کیخلاف مواد پر مبنی 31پبلشرز کی کتب پرپابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بوڑد رائے ناصر نے کہا کہ کتب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد موجود ہے اس لئے 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی لگا رہے ہیں۔ آکسفورڈ کی بیشتر کتابوں میں پاکستان کو خراب ملک بتایا گیا ہے اور بھارت کو ہم سے بہت بہتر دکھایا گیا ہے۔ کیمبرج کی کتابوں میں بچوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دی جارہی ہے اس لیے نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار سے زائد کتابوں کو چیک کرنے جارہے ہیں۔رائے ناصر نے سختی سے ہدایت کی کہ بارہویں جماعت تک ہماری اجازت کے بغیرکوئی کتاب جاری نہیں کرسکتا۔
کتب پابندی

مزید :

صفحہ اول -