پنجاب اسمبلی میں مختلف قراردادیں جمع،ماں پر تشدد کرنے والے کو سزا دینے کا مطالبہ

  پنجاب اسمبلی میں مختلف قراردادیں جمع،ماں پر تشدد کرنے والے کو سزا دینے کا ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) سینیما تھیٹرزکھولنے اور صنعتی مزدوروں کی صحت سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے اپنی قرارداد میں مطالبہ کیا کہ سینما اور تھیٹر کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔سعدیہ تیمور نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہصنعتوں اور تجارتی مراکز میں کام کرنے والے کارکنان اور مزدوروں کورونا وائرس سے بچایا جائے،مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے قرارداد میں کہا کہ ماں پر تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت سزائیں ہونی چاہیے۔مویشی منڈیوں میں کورونا کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے خلاف تحریک التواء مسلم لیگ(ن) کی ربعیہ نصرت نے جمع کرائی۔تحصیل دیپالپور کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بصیر پور کو تحصیل بنانے کے مطالبہ کی تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع یہ تحریک التوا کار ن لیگی رکن اسمبلی چوہدری افتخار چھچھر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر گڑھے پڑنے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع یہ تحریک التواء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کروائی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -