بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ، صدر عارف علوی

بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ، صدر عارف علوی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا،دونوں ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان میں چینی سفیر یاِؤ چنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ابھرتے ہوئے علاقائی ماحول کے پیش نظر اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ بھارت سی پیک راہداری کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -