جوہر ٹاؤن میں بوگس فائلوں والے تین پلاٹ منسوخ

جوہر ٹاؤن میں بوگس فائلوں والے تین پلاٹ منسوخ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ ون سبطین رضا قریشی نے جوہر ٹاؤن میں بوگس اور جعلی فائلوں پر لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے تین پلاٹ منسوخ کر دیئے اور قبضہ رجسٹر سے ان کا اندراج ختم کردیا۔ ان میں ایک کنال رقبے کے دوپلاٹ نمبر257اور259بلاک ایل جبکہ سات مرلے رقبے کا پلاٹ نمبر634بلاک پی جوہرٹاؤن شامل ہے۔ ایل ڈی اے کے عملے نے کارروائی کر کے ان پلاٹوں کا قبضہ بھی حاصل کرلیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -