کراچی، دہشت گردی کے ممکنہ خدشات قونصل خانوں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی، دہشت گردی کے ممکنہ خدشات قونصل خانوں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ریڈ زون میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ گاڑیوں اور آنے جانے والے افراد کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق مختلف خفیہ رپورٹس میں کراچی کے ریڈ زون، خاص طور پر مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جس پر مختلف قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دہشت گردی

مزید :

صفحہ اول -