طالبان کی بین الافغان مذاکرات میں شرکت کیلئے مشروط آمادگی

  طالبان کی بین الافغان مذاکرات میں شرکت کیلئے مشروط آمادگی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد بین الافغان مذاکرات میں شرکت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ میں کہا کہ افغان حکومت طالبان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے تمام قیدیوں کو رہاکرے تو طالبان جواب میں بقیہ تمام سیکیورٹی اہلکار قیدیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا تو عید کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

طالبان آمادگی

مزید :

صفحہ اول -