امریکہ ”کرپٹ“ عالمی ادارہ صحت پر سالانہ پچاس کروڑ ڈالر خرچ کرتاہے: مائیک پومپیو

امریکہ ”کرپٹ“ عالمی ادارہ صحت پر سالانہ پچاس کروڑ ڈالر خرچ کرتاہے: مائیک ...

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو ”کرپٹ“ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس کے باوجود امریکہ اس پر سالانہ پچاس کروڑ ڈالر خرچ کرتا ہے۔ وہ اس وقت یورپی ممالک کے دورے پر ہیں جہاں ڈنمارک پہنچ کر ڈینش ریڈیو سٹیشن سے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو کی جو تفصیلات واشنگٹن میں محکمہ خارجہ نے جاری کی ہیں ان میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ”کرپٹ“ قیادت اس ادارے کو امریکہ سے دور کرتی جا رہی ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ”یہ وباء پھیلی جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے کھربوں ڈالر کی معاشی دولت ضائع ہوئی۔ یہ سب کچھ چینی کمیونسٹ پارٹی کی ڈبلیو ایچ او سے خفیہ ملی بھگت کے نتیجے میں ہوا کیونکہ ان دونوں نے مل کر باقی دنیا کو اس سے موزوں طریقے سے نمٹنے میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اس کے آغاز اور پھیلاؤ کے اصل حقائق چھپا کر رکھے۔“ مسٹر پومپیو نے واضح کیا کہ امریکہ سازشی حرکتیں کرنے والے ایسے ادارے پر سالانہ پچاس کروڑ ڈالر کیوں خرچ کرے گا۔

پومپیو

مزید :

صفحہ اول -