پارک لین ریفرنس،آصف زرداری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

      پارک لین ریفرنس،آصف زرداری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے معاون وکیل نے آصف زرداری کے استثنیٰ کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست کیخلاف دلائل دینا تھے لیکن فاضل عدالت کے جج کی مصروفیت کے باعث بغیر کاروائی کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ اول -