امیر کویت شیخ صباح الاحمد شدید علیل، علاج کیلئے امریکہ منتقل

  امیر کویت شیخ صباح الاحمد شدید علیل، علاج کیلئے امریکہ منتقل

  

کویت سٹی (آن لائن) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اپنا علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امیر کویت جمعرات کو علی الصبح امریکا کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنا علاج کرائیں گے۔91 سالہ امیر کویت کا امریکا میں مکمل علاج کیا جائے گا۔شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 2006 ء سے ملک کے حکمران ہیں تاہم ان کی طبیعت گزشتہ ہفتے سے خراب ہے جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہیں۔کویت کے شاہی خاندان، وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے امیر کویت کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون تحت ولی عہد کو قائم مقام حکمران مقرر کیا گیا ہے۔امیر کویت کی صحت کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں،، شیخ صبا الاحمد الصباح کو پیر کے روز طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ واضح رہے کہ امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح ایک سال قبل بھی طبیعت کی شدید خرابی کے باعث کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

امیر کویت

مزید :

صفحہ اول -