وبا کا ختم نہ ہونا حکمرانوں کی نالائقی عوام اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں

  وبا کا ختم نہ ہونا حکمرانوں کی نالائقی عوام اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے اس وقت عوام کیلئے اصل کورونا تو موجودہ حکمران ثابت ہوئے ہیں اسلئے ان کی اجتماعی قربانی ہونی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکمران مکمل طور پر ناکام ہوئے اور ان کی نالائقی کی وجہ سے کورونا ملک کے طول و عرض میں پھیلا اور گھر گھر تک اس کو رسائی ملی اگر چھوٹی عید پر حکمران اپنی روایتی نالائقی نہ دکھاتے تو آج کورونا ملک سے ختم ہو چکا ہوتا، عوام سے اپیل کروں گا وہ جانوروں کی خریداری کیلئے منڈ یوں میں ٹولیوں کی صورت جانے سے اجتناب اور اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں۔

طلال چودھری

مزید :

صفحہ اول -