عیدالاضحی پر قربانی اجتماعی کریں یا انفرادی، ایس او پیز پر عمل لازمی

  عیدالاضحی پر قربانی اجتماعی کریں یا انفرادی، ایس او پیز پر عمل لازمی

  

جامعہ نعیمہ کے سر براہ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تین سو ارب روپے مالیت کی قربانی کے جانور ذبح کئے جاتے ہیں اس کو ہم کیسے روک سکتے ہیں جب حکومت تسلیم کر چکی ہے کورونا وائرس بتدریج کم ہورہا ہے، اس کی روزانہ کی بنیادوں پر ٹیسٹنگ بھی کم کردی گئی ہے تو پھر ہم کیسے اجتماعی قربانی کا درس دے سکتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا میں پھیلاؤ کے حکومت اور سوسائٹی دونوں ذمے دار ہیں،عوام کے پاس اب بھی وقت ہے وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور ترجیح اجتماعی قربا نی کو دیں لیکن اسلام میں اس کی ممانت نہیں جو لوگ استعداد رکھتے ہیں ان کو سنت ابراہیمی ضرور ادا کرنا چاہئے چاہے وہ اجتماعی ہو یا پھر انفرادی۔

راغب نعیمی

مزید :

صفحہ اول -